امریکی عوام وائٹ ہاؤس کی بوئی ہوئی فصل کاٹنے کے لئے تیار ہوجائیں: اسامہ کا ویڈیو پیغامدبئی (ثناء نیوز)القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے امریکہ کے خلاف نفرت کے بیچ بوئے ہیں ۔ امریکی عوام وائٹ ہاؤس اور امریکی لیڈروں کی مسلم دشمنی کی بوئی ہوئی فصل کاٹنے کیلئے تیار ہوجائیں امریکی صدر بارک اوباما کے پاس عراق اور افغانستان کی جنگیں روکنے کا اختیار نہیں ہے ۔ بش دور کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور جنگی پالیسیوں کا جاری رہنا براک اوباما کے بے اختیار ہونے کا ثبوت ہے۔ اب اگر امریکا بھی جنگ جاری رکھتا ہے تو اس کیخلاف آخری حد تک جائیں گے۔شدت پسند تنظیموں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے والے امریکی ادارے سائٹ انٹیلی جینس گروپ کے مطابق القاعدہ کے سربراہ نے یہ بات القاعدہ میڈیا شاخ الصہاب کی ویب سائٹ پر اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہی۔ گیارہ منٹ پر مشتمل ویڈیو میں اسامہ کی تصویر ہے اور بیک گراؤنڈ میں ان کی آواز کی ٹیپ چلائی گئی ہے ۔ سائٹ انٹیلی جینس گروپ کے مطابق اسامہ بن لادن کا پیغام امریکی عوام کے لئے ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کی ذمہ داری اسرائیل نوازلابی اور بین الاقوامی کاروباری مفادات رکھنے والوں پر ہے ۔ اسامہ بن لادن نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما ان جنگوں کو روکنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ اوباما اور ان کی انتظامیہ بھی ماضی کی طرح ایجنسیوں اور یہودیوں کے اشاروں پر چل رہی ہے جس کے باعث وہ اس قابل نہیں کہ امریکی حالات کو سدھارسکیں اور عراق اور افغانستان کے دلدل میں پھنسی امریکی فوجوں کو نکال سکیں۔ پیغام میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اوباما انتظامیہ نے امریکہ کے خلاف نفرت کے بیچ بوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں امریکی عوام وائٹ ہاؤس اور امریکی لیڈروں کی مسلم دشمنی کی بوئی ہوئی فصل کاٹنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔ اسامہ بن لادن نے صدر براک اوباما کو بے اختیار قراردیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس تنگ نظر پریشر گروپوں کے قبضے میں ہے۔ جارج ڈبلیو بش عراقیوں کو آزاد کرانے کا کہتے تھے حالانکہ امریکی عوام کو چاہئیے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو آزاد کرائیں۔اسامہ نے خبردار کیا کہ روس کے ٹوٹنے تک اس کیخلاف جہاد جنگ جاری رکھی گئی۔ اسامہ نے کہا کہ براک اوباما اتنے بے اختیار ہیں کہ افغان جنگ تک ختم نہیں کرا سکتے۔وائٹ ہاؤس صدر بش کی پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے امریکیوں کو خوف دلا رہے ہیں تاکہ بڑی کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔ اسامہ کا کہنا تھا کہ بش دور کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور جنگی پالیسیوں کا جاری رہنا براک اوباما کے بے اختیار ہونے کا ثبوت ہے۔ اب اگر امریکا بھی جنگ جاری رکھتا ہے تو اس کیخلاف آخری حد تک جائیں گے۔ اسامہ بن لادن کا یہ نیا پیغام امریکا میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے آٹھ سال مکمل ہونے کے دو دن بعد منظر عام پر آیا ہے
سائنسدانوں نے بیماریوں سے لڑنے والا جین دریافت کرلیا
لندن ( آئی این پی) برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا ماسٹر جین دریافت کیا ہے جو بیماریوں سے لڑنے کے نظام کو متحرک کرتا ہے۔ ماسٹر جین خون میں موجود سٹیم خلیے کو بیماری کے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ سا ئنسد ان امید کر رہے ہیں کہ اس دریافت سے نئے طریقے وضع کیے جائیں گے جس سے انسانی جسم میں ایسے خلیے بننے میں مدد ملے گی جو سرطان سے لڑنے میں مؤثر ثابت ہوں گے۔ اس خلیے کو نیچرل کلر خلیہ کہا جاتا ہے۔ یو نیو رسٹی کالج لندن کے امپیریل کالج اور نیشنل انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل ریسرچ کے تحقیق دانوں نےچوہے بنائے ہیں جن میں یہ اہم جین نہیں ہے۔ ان چوہوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ ان میں ماٹس جین نہیں ہے۔ ان چوہوں پر تحقیق سے سائنسدانوں کو ایک موقع ملا ہے جس سے وہ نیچرل کلر سیل کے بیماری سے لڑنے کی صلاحیت حوالے سے مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اسی سیل سے عورتوں میں بنجر پن کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو پائیں گی۔
