007NEWS          
                                 Home    International    National    Stories      Editorial   Sports    Fashion      videos     Pictures     History     About us    contact      

                                                                                                                             

                     Police      Judiciary       Lies of Politicians       Lies of  figures      Closed files      Crime reports      Crime in business       Under world         Mafia   
     

 

نیٹو حملے میں مرنیوالے70 افراد طالبان نہیں بے گناہ شہری تھےانسانی حقوق کے ادارے کا انکشاف

کابل(ثناء نیوز ) افغانستان میں انسانی حقوق کے ایک ادارے افغان رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹو حملے میں ہلاک ہونے 70 افراد بے گناہ شہری تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے آر ایم نے کہا ہے کہ جمعے کے روز جرمن فوج کی جانب سے صوبہ قندوز میں ہونے والی کارروائی کے موقع پر وہاں موجود ٹینکردریائے قندوز کے کنارے ریت میں پھنسنے ہوئے تھے اور افغان شہری ان سے گیس نکال کر لے جارہے تھے ۔ دوسری جانب طالبان نے حملے میں ایک سو پچاس افغان شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ حقائق جاننے کیلئے کی تفتیش کروائے۔

پاک بھارت تجارت دس ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے،سیکرٹری تجارت

نئی دہلی (آن لائن)سیکرٹری تجارت سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور سیاسی ماحول کی بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان سالانہ دس ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز یہاں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کی تقریب کی سائیڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار مذاکرات بحال ہو جائیں تو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو دس ارب ڈالر تک بنانے میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ بھی نہیں لگے گا موجودہ سرد مہری کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت دوارب ڈالر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا ہے اور اس کیلئے ہمیں حقیقت پسندی سے زمینی حقائق کا ادراک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارتی اداروں کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

امریکی عدالت نے عراقی لڑکی کو زیادتی کے بعد خاندان کے تین افراد قتل کرنے والے امریکی فوجی کو پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دید یا

واشنگٹن ( اے پی پی) امریکہ کی ایک عدالت نے نوجوان عراقی لڑکی کو زیادتی کے بعد خاندان کے دیگر تین ارکان کے ساتھ قتل کرنے میں ملوث امریکی فوجی کو پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج تھامس رسل نے ٹیکسا س سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ امریکی فوجی سٹیو ن ڈیل گرین کو نوجوان عراقی لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں پانچ مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔ قبل ازیں مئی میں ریاست کنٹیکی کی ایک جیوری نے ملزم کے خلاف الزامات کو درست قرار دیا تھا۔ ملزم نے 12 مارچ 2006ء کو عراقی دارالحکومت بغداد سے 20 میل دور محمودیہ کے قصبہ میں 15 سالہ عراقی لڑکی عبیر قاسم حمزہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزم نے لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو مزاحمت کار قرار دیتے ہوئے قتل کر دیا اور ان کی نعشوں کو آگ لگا دی۔ عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

 

 

 

 

ایران ایٹمی پروگرام بارے عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرے،امریک

واشنگٹن،تہرن (ثناء نیوز) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو لازمی طور پر یکم اکتوبرکو اپنے متنازع ایٹمی پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان رابرٹ گبزنے کہا ہے کہ امریکا نہیں جانتا کہ ایران کا ایجنڈا کیا ہے لیکن ہم اپنا اور ان ممالک کا ایجنڈا جانتےہیں جنہیں ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کوسلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کرنے ہوں گے اور اگراپنے متنازع ایٹمی پروگرام پر ایران نے بات کرنے پر رضا مندی ظاہر نہ کی تو عالمی برادری کے ایران کے حوالے سے تحفظات اور بھی بڑھ جائیں گے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے عالمی طاقتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو مزید شفاف بنانا ہوگا،اگر ایسا نہ کیاتواسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، ایران نے ایٹمی تنازعے پر چھ عالمی طاقتوں سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کردیا ۔غیر خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا نے ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی سے ملاقات میں ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کرنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا ہے ۔مذاکرات میں روس ،چین ،جرمنی ،فرانس ،برطانیہ اور امریکا کے سفارتکار شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ ایران نے چھ عالمی طاقتوں کو ایک پیکیج پیش کیا تھا جس میں عالمی مالیاتی بحران سمیت مختلف معاملات پر مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی لیکن اس میں ایٹمی تنازعے کو نظر انداز کردیا گیا تھا

امریکہ ہتھیار فروخت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

واشنگٹن ( ثناء نیوز ) گزشتہ برس 2008 ء میں دنیا میں فروخت کیے گئے کل ہتھیاروں میں سے دو تہائی سے بھی زائد اسلحہ فروخت کرکے امریکہ اس میدان میں سرفہرست ہے ۔ اس سال ہتھیاروں کی بین الاقوامی فروخت تین برسوں کے مقابلے میں سب سے کم رہی۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک پارلیمانی جائزہ کے حوالے سے ’’ نیویارک ٹائمز ‘‘ نے کہا کہ ہتھیاروں کی بین الاقوامی فروخت میں امریکہ کی حصہ داری 68.4 فیصد رہی ۔ سال 2008 ء میں امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دوسرا مقام اٹلی اور تیسرا مقام روس کو ملا ہے ۔ اٹلی نے 2008 ء میں جہاں تین ارب 70 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے وہیں روس نے اس سال تین ارب 50 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں متحدہ عرب امارات اسلحہ کی خریداری کرنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے جس نے گزشتہ برس 9 ارب 70 کروڑ روپے کے ہتھیار خرید ے تھے۔ دوسرے مقام پر سعودی عرب رہا جس نے 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدا جبکہ مراکش 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اسلحہ خرید کر تیسرے مقام پر رہا۔

 

ایران کے 27سائنسدانوں کو دنیا بھر کے سو ممتاز ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

تہران (آن لائن) ایران کے ستائیس سائنسدانوں کودینا بھر کے سو ممتاز ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سائنٹیفک انفارمیشن نے ایران کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ستائیس سائنسدانوں کودنیا بھر کے سو ممتاز ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے فہرست میں ممتاز رضا گانجالی کو اڑتالیس ویں نمبر پر رکھا گیا ہے

 

دہشت گردانہ سرگرمیاں نیو یارک پولیس اور ایف بی آئی کی جانب سے مختلف گھروں پر چھاپے

نیویار ک ( آن لائن) نیو یار ک پولیس اور ایف بی آئی پر مشتمل انسداد دہشت گردی سکواڈ نے نیو یارک کے رہائشی علاقے کوئینزا میں دہشت گردی کی مبینہ سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے مختلف گھروںپر چھاپے مارے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو یار ک کے پولیس کمشنر پال براؤن نے بتایا کہ دہشت گردی کی مبینہ سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز گزشتہ رات ہوا جس کے تحت مختلف گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم پال براؤن نے آپریشن کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ آپریشن مقامی پولیس اور ایف بی آئی پر مشتمل انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی طرف سے کیا جارہا ہے اور اس کی تحقیقات کے بارے میں امریکی کانگریس کی رپورٹ پیش کی جائیگی۔

کارگل جنگ،شمالی کوریا سے 200اینٹی کرافٹ میزائل خریدے تھے،ڈاکٹر قدیر کے حوالے سے امریکی ادارے کا دعوی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی حکومت کے اہم ادارے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس اوپن سورس سنٹر نے پاکستان کے نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے 31 اگست 2009ء کو ایک پاکستانی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو کی انگلش میں ٹرانسلیشن کی ہے جسے امریکہ کی طلباء نیوز ایجنسی سکریرسی نیوز آف فیڈریشن آف امریکن سٹوڈنٹس نے حاصل کیا ہے امریکہ کے اس اہم ادارے نے نائن الیون کمیشن رپورٹ کی تیاری میں بھی معاونت کی تھی ڈاکٹر خان کے اس انگریزی ترجمہ کو بھارتی خبررساں ادارے نے اپنی ویب سائٹوں پر نشر کیا ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انگریزی میں ترجمہ کئے گئے انٹرویو کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے کارگل جنگ کے دوران شمالی کوریا سے 200 میزائل خریدے تھے انگریزی ترجمہ کے مطابق ڈاکٹر قدیر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ دبئی میں مقیم سری لنکا کے مسلمان گروپ پاکستان ، ایران اور لیبیا کو نیوکلیئر مواد اور آلات سپلائی کرتا تھا وہ یہ چیزیں تھرڈ پارٹی سے لیکر دیتا تھا انہوں نے بتایا کہ دبئی میں اس کمپنی کا اس وقت قیام کیا گیا جب یورپ سے ہمیں یہ مواد نہیں مل رہا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت ایرانی حکام نے دبئی میں اس سپلائیر سے ملاقات کی اورہم نے انہیں یقین دلایا ہ یہ ذریعہ انتہائی قابل اعتماد ہے ہم نے ایران کو ہدایت کی کہ وہ اس ذریعے پر بھروسہ کرکے آلات کی خرید کرسکتا ہے انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے میزائل کے بدلے شمالی کوریا کو کسی قسم کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی منتقل کی ایک سوال پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 1999 ء میںجنرل مشرف نے اس وقت کے چیف آف ائر ڈیفنس کمانڈ جنرل افتخار کو میرے ساتھ شمالی کوریا بھیجا اس وقت ہم کارگل جنگ لڑ رہے تھے اور مشرف نے کہا تھا کہ ہمیں میزائلوں کی اشد ضرورت ہے ہم دونوں شمالی کوریا گئے اور ان سے دو سو اینٹی ائرکرافٹ میزائل خریدے انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران شمالی کوریا کی ٹیم نے کہوٹہ پلانٹ کا دورہ کیا تھا اور یہ کوئی خفیہ نہیں تھا سب اس بارے جانتے تھے

قندوز میں فضائی بمباری سےعام شہری ہلاک ہوئے، نیٹو

کابل (ثناء نیوز) نیٹو نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ اور فرانس نے واقعے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔ نیٹو فوج کے امریکی سربراہ جنرل اسٹینلے مک کرسٹل کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے مقرر کینیڈین مشن نے تصدیق کی ہے کہ جرمن کمانڈر کے حکم پرقندوز میں کی جانے والی بمباری سے عام شہری ہلاک ہوئے۔افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ واقعے میں کل 82 افراد ہلا ک ہوئے جن میں45 شدت پسند بھی شامل ہیں

  Editor-in-chief :-  Mubashir Bhutta ( Advocate )

007 news. 201,5-c,13-commercial Lane Phase II Ext.Defence Housing Authority Karachi

92-213-7098986-5428879-5381535 Fax-92-213-5381535  info@007news.org  www.007news.org